میاں محمد نواز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

Rana Ahmad Sheheryar
Notification Ceremony Faisalabad
September 19, 2020
marium nawaz pmln youthwing
نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی: مریم نوازشریف
September 23, 2020
Show all

میاں محمد نواز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب

Nawaz Sharif news

نالائق اور نااھل ٹولے نے ملک کو قرضوں اور لاقانونیئت کیطرف دھکیل دیا ہے تہتر سال سے پاکستان کو جمہوریَت سے محروم رکھا گیا ہے سی پیک کو پس پشت ڈالا اور دانستہ طور پر نقصان پہنچایا جا رہا ہے بلکہ سی پیک کیساتھ پشاور بی آر ٹی والا حشر کیا جا رہا ہے

بھارت نے نالائق اور کٹھ پتلی حکومت کو بھانپتے ہوئے کشمیر کو غیر قانونی طور پر ہڑپ کرنے کی کوشش کی ہے ایسا کیوں ہوا؟ اور ہم احتجاج بھی نہ کر سکے اور عالمی دوستوں کو بھی اکھٹا نہ کر سکے؟ ہمارے ملک میں ڈیکٹیٹر جنرل مشرف کو سزا سنائی گئی مگر وہ ایک دن بھی جیل نہیں گیا بلکہ اسکو سزا دینے والی عدالتوں کو ہی غیر آئینی قرار دے دیا گیا

   میاں نواز شریف  نے کہا کہ پاکستان کے دو لخت ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے بنائے گئے حمودالرحمن کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا وقت بھی آگیا ہے۔

جنرل عاصم باجوہ سے کسی نے نہیں پوچھا کہ اربوں کی جائیدادیں کیسے بنا لیں نیب حرکت میں آئی نہ کسی عدالت نے نوٹس لیا اور نہ جے آئی ٹی بنی اور میڈیا پر بھی خاموشی چھائی رہی جبکہ ۲۰۱۸ سینٹ انتخابات سے قبل ایک سازش کی گئی اس سازش کے ذریعے بلوچستان کی حکومت گرا دی گئی اس کی اصل وجہ سینٹ انتخابات کو مینج کرنا تھا اس سازش کے پیچھے عاصم سلیم باجوہ تھا جسکے خاندانی کاروبار کا دائرہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے

ہمارا حدف سلیکٹڈ نااہل عمران خان نہیں بلکہ اسکو مسلط کرنے والا نظام ہے اور ان کے خلاف ہے جنہوں نے اس نااہل بندے کو یہاں بیٹھایا ہے۔

-الیکشن ۲۰۱۸ کے حوالے سے جسٹس شوکت صدیقی کے حلف پر دئیے گئے بیان کو یاد رکھئیے جس میں اُنہوں نے دھاندلی سے پردہ فاش کیا

آج کی آل پارٹیز کا مقصد ملک میں متوازی نظام حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے

Leave a Reply